بارہویں بورڈ کے امتحانات میں شریک کامیاب طلبا و طالبات کو مبارک باد
ریاست بھر میں بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات ہوئے ۔جس کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ۔محنت، لگن و نامساعد حالات و آف لائن، آن لائن پڑھائی کے باوجود طلباء و طالبات نے بارہویں کے امتحانات دیے جن میں بہت سارے طلباء و طالبات نے اچھے مارکس حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنے والدین، اساتذہ کا نام روشن کیا جس پر انہیں قلب کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد کیساتھ نیک خواہشات پیش کرتے ہیں کہ وہ آگے کے تعلیمی سلسلے کو برقرار رکھیں گے اسطرح ناکام طلبا و طالبات مایوس نہ ہوں بلکہ پہلے سے بہتر طور پر محنت کریں کیونکہ ناکامی ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔ فضول و لغو چیزوں سے پرہیز کریں اور اپنی ناکامی کے اسباب تلاش کرکے اپنی کمزوری کو دور کریں ۔ سبھی کامیاب و ناکام طلباء و طالبات نماز و تلاوت کا اہتمام کریں ۔
منجانب :
مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب
مجلس رکن اسمبلی مالیگاؤں شہر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں