اسدالدین اویسی پر ایف آئی آر کے بعد ایم آئی ایم کو ایک اور جھٹکا،
دہلی پولیس نے 30 کارکنان کو لیا حراست میں
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ پولیس نے 30 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں جمعرات کو نئی دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج اور نعرے بازی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس نے آئی پی سی 186/188/353/332/147/149/34 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ آئی پی سی کے یہ حصے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، فسادات یا تشدد کے لیے ہجوم میں شامل ہونے اور مجرمانہ کاروائی کے لیے جمع ہونے سے متعلق ہیں۔ نپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں دیئے گئے متنازعہ بیان کے خلاف احتجاج میں یہ کارکن پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوکر نعرے بازی کی اور ہنگامہ کیا۔ اس دوران اویسی کے خلاف ایف آئی آر کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ پولیس نے تمام کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
خواتین سمیت کل 33 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا اور ایک سرکاری اہلکار کی طرف سے نافذ کردہ حکم کی نافرمانی پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) امرت گگولوتھ نے جمعہ کو کہا کہ 30 مظاہرین کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نپور شرما، نوین جندل، ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی، متنازعہ سنت یتی نرسمہانند اور دیگر کے خلاف سوشل میڈیا پر عوامی امن کو بھڑکانے اور عوامی امن کو خراب کرنے والے پیغامات پوسٹ کرنے اور شیئر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر سوشل میڈیا کا تجزیہ کرنے کے بعد درج کی گئی ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، ’’ان لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جنہوں نے ایسے پیغامات اور پوسٹس شیئر کیے ہیں جو عوامی امن کو خراب کرتے ہیں اور لوگوں کو تفرقہ انگیز خیالات کے ذریعے اکساتے ہیں۔‘‘ اویسی، جندل، نرسمہانند، شاداب چوہان، صبا نقوی، مولانا مفتی ندیم، عبدالرحمن اور گلزار انصاری سمیت کئی سوشل میڈیا تنظیموں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں