مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل صاحب کی سرپرستی میں کارپوریٹر امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب کے نیوجن سمیتی فنڈ سے محمد آباد میں جدید طرز پر گٹروں کی تعمیر
مالیگاؤں : مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل صاحب کی سرپرستی میں پرانے وارڈ نمبر 14 کے "ون مین" کارپوریٹر امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب ہی ہیں جو وارڈ میں کہیں نا کہیں کچھ نا کچھ عوامی بنیادی راحت عامہ کے تعمیری کام کاج کئے اور کررہے ہیں۔ ون مین لکھنے کا مطلب یہ ہیکہ الیکشن نتائج کے بعد چاروں کارپوریٹروں نے اپنا اپنا علاقہ اور حد بندی بانٹ لی۔ دیگر تین نمائندوں نے جسطرح سے وارڈ کی عوام کو دھوکہ دیا اور مسائل سے چشم پوشی اختیار کئے ان سے ہٹ کر امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب نے اپنے علاقے میں اپنی حدبندی میں الگ الگ کچھ نا کچھ تعمیری کام کاج انجام دئیے ۔ اتنا ہی نہیں کارپوریٹر موصوف ضلع نیوجن سمیتی میں بھی نمائندگی کرتے ہوئے گذشتہ دنوں اپنے وارڈ میں الگ الگ گٹ نمبروں میں 9 کاموں کو زمین پر کرنے کا عزم ظاہر کئے الحمدللہ محمد آباد میں انہوں نے 5 کام دیئے اور جسمیں محمد آباد سروے نمبر 142 ستار کرانہ سے لیکر جمیل ملا کے گھر تک دونوں سائڈ کی جدید طرز پر گٹروں کا کام جاری کیا گیا ۔ان کاموں کو عملی جامہ پہنانے میں عتیق سر پاٹودہ والے انتھک جدوجہد کوشش کئے ساتھ ہی محمد آباد کے ذمے داران بھی لگے رہے۔ گٹروں کی تعمیر کا آغاز *امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب* کے ہاتھوں سے ہوا۔ ساتھ ہی ہارون حمال، محمد سلطان تانے ماما، عبدالجبار بھائی وسٹیج والے، حافظ حفیظ الرحمٰن ، آصف بنداس، شریف گھٹنی والے، امان اللّٰہ پیر محمد ، عاقب امانت اللّٰہ ، رضوان حاجی ( انڈی ) و اہلیانِ محمد آباد شریک تھے۔ بعد ازاں محمد آباد کا ہنگامی دورہ کارپوریٹر موصوف کے ساتھ کیا گیا ۔ اہلیانِ محمد آباد نے امانت اللّٰہ پیر محمد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا ۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں