src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی کے فنڈ سے انصار روڈ کی تعمیر کا آغاز - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 جون، 2022

جنتادل سیکولر کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی کے فنڈ سے انصار روڈ کی تعمیر کا آغاز

 





جنتادل سیکولر کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی کے فنڈ سے انصار روڈ کی تعمیر کا آغاز



مالیگاؤں : عوامی خدمات کے حوالے سے اسلامپورہ وارڈ نمبر 12 سے جنتادل سیکولر کے کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی کسی تعارف کے محتاج نہیں- وارڈ نمبر 12 میں کسی بھی عوامی مسئلے پر بروقت نمائیندگی کرنا مستقیم ڈگنیٹی کا خاصا ہے- وارڈ میں صاف صفائی کروانی ہو یا اسٹریٹ لائٹ اور پاور کی پریشانی ہو، تعمیری کام کاج ہوں یا پھر کارپوریشن سے جڑا کوئی مسئلہ ہو،مستقیم ڈگنیٹی ہر وقت حاضر رہتے ہیں- وارڈ میں بہت سے کام انکی نگرانی میں انکے چھوٹے بھائی مجاہد پاپا کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے-


 اپنے عوامی کام کاج کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے اسلامپورہ سے گزرتی اہم سڑک انصار روڈ کی ازسرنو تعمیر کے لیے فنڈ مہیا کرایا ہے- انصار روڈ کی ازسرنو تعمیر کا کام کل بروز پیر محلہ کے بزرگ و سرکردہ افراد کی حاضری میں شروع ہوا- انصار روڈ پر قاری زین العابدین (زینو قاری) کے گھر سے قدوائی روڈ تک کھدائی کا کام کیا جارہا ہے جسکے بعد مضبوط سڑک بنائی جائیگی- اس موقع پر کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی نے بذات خود کام کی شروعات کا جائزہ لیا اور ایک مضبوط اور پائیدار سڑک کی تعمیر کا تیقن دیا-


مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ماضی میں بھی جنتادل سیکولر کے کارپوریٹر کی کوششوں اور فنڈ سے انصار روڈ کی تعمیر کی گئی تھی جو سالوں قائم رہی- ہمیں خوشی ہیکہ اس بار بھی جنتادل سیکولر کے فنڈ سے ہی انصار روڈ کی ازسرنو تعمیر ہورہی ہے- موصوف نے مزید کہا کہ عمدہ کوالیٹی کے مٹیریلس کا استعمال کرکے مضبوط اور پائیدار سڑک کی تعمیر کی جائیگی جس سے راہگیروں اور گاڑیاں چلانے والوں کو آسانی ہوگی- انصار روڈ اسلامپورہ کی ایک اہم شاہراہ ہے جس پر سے سیکڑوں افراد روزانہ گزرتے ہیں- اس اہم راستے کی تعمیر کے آغاز پر اہلیان محلہ نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی کی کوششوں اور وارڈ میں انکے ذریعے ہوئے تعمیری کاموں کو سراہا بھی اور بزرگوں نے دعاؤں سے نوازا -


انصار روڈ کی ازسرنو تعمیر کے کام کی شروعات کے موقع پرقاری زین العابدین ( زینو قاری) ، حاجی اطہر حسین اشرفی، ربّانی ماسٹر، رضوان ربانی، ساجد بھائی انصاری ہوٹل والے وبرادران ، حمزہ عالیشان والے، مجاہد پاپا، راشد بھائی اور اسلامپورہ کے دیگر سرکردہ افراد موجود تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages