src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مجلس اتحاد المسلمین نے وعدہ وفا کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 جون، 2022

مجلس اتحاد المسلمین نے وعدہ وفا کیا



مجلس اتحاد المسلمین نے وعدہ وفا کیا



راجیہ سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں مہا وکاس آگھاڑی سرکار میں شامل کانگریس پارٹی کو جیتانے کیلئے مجلس اتحاد المسلمین کے سہارے کی ضرورت پیش آئی اس موقع پر ملک میں بڑھ رہی فرقہ پرستی و دستور کی بقاء کے لیے مجلس قائد اسد الدین اویسی صاحب نے دور اندیش فیصلہ لیا جس کے ساتھ ساتھ مہا وکاس آگھاڑی سرکار کو وقف کی جائدادوں، مسلم ریزرویشن، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن، حج کمیٹی ، اُردو اکیڈمی و دھولیہ مالیگاؤں میں ترقیاتی کاموں کے مطالبات کو رکھا ۔ جس مجلس پر فرقہ پرستوں کی بی ٹیم کا الزام عائد کیا جاتا ہے اسی مجلس نے مسلم مسائل کو حل کرنے کے وعدے کیساتھ مہا وکاس آگھاڑی سرکار میں شامل کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا امیدوار عمران پرتاپ گڑھی کو ووٹ کر اپنا وعدہ وفا کیا ہے اور ہمیں مہا وکاس آگھاڑی سرکار سے بھی یہی امید ہے کہ جن مطالبات پر مشروط حمایت مجلس اتحاد المسلمین نے دی اسکو عمل میں لایا جائے گا ۔ مجلس اتحاد المسلمین نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے واضح پالیسی اپنائی جس میں شیوشینا و بی جے پی سے برابر کی دوری بنائی اور ایک مسلم امیدوار کو راجیہ سبھا میں بھیجنے میں مدد کی ہمیں عمران پرتاپ گڑھی سے بھی یہی امید ہے کہ راجیہ سبھا میں قوم و ملت کی نمائندگی کو اپنا شیوا بنائیں گے ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages