سدھو موسے والا کو گولی مارنے والے آٹھ شوٹروں میں سے ایک گرفتار: پولیس
چنڈی گڑھ: پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مارنے والے شوٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق سدھو موسے والا کو گولی مارنے والے آٹھ شوٹروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ بھٹنڈہ کے رہنے والے ہرکمل رانو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں یہ دسویں گرفتاری ہے۔ موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کی عمر صرف 28 سال تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ نے قبول کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی گینگسٹر لارنس بشنوئی دہلی پولیس کی حراست میں ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس کا 'ماسٹر مائنڈ' گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا۔ اسپیشل کمشنر آف پولیس (اسپیشل سیل) ایچ ایس دھالیوال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ معلومات دی اور کہا کہ پولیس نے گلوکار اور کانگریس لیڈر کے قتل میں ملوث اہم شوٹر کے قریبی ساتھی سدھیش ہیرامن کاملے عرف مہاکل کو گرفتار کیا ہے۔ ہے انہوں نے کہا کہ مہاکال کو مہاراشٹر پولس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں مکوکا کے ایک کیس کے تحت پونے سے گرفتار کیا گیا تھا اور فی الحال وہ 14 دنوں کے لئے مہاراشٹر پولس کی تحویل میں ہے۔ اسپیشل کمشنر نے کہا کہ پولیس نے قتل میں ملوث مزید پانچ افراد کی شناخت کرلی ہے۔ اس قتل میں لارنس کے رشتہ دار سچن بشنوئی کے کردار کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں