سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے باغی وزراء کے قلمدان واپس لے لیے
مہاراشٹر کے سیاسی بحران کے درمیان باغیوں کی عرضی پر سماعت شروع ہونے والی ہے۔ دوسری طرف باغیوں پر سخت کاروائی کرتے ہوئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے تمام وزراء کے قلمدان واپس لے لیے ہیں۔
معلومات کے مطابق، ایکناتھ شندے کی وزارت سبھاش دیسائی کو دی گئی ہے.. اسی طرح ایکناتھ شندے کے گروپ کے ساتھ رہنے والے تمام وزراء کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں.. مجموعی طور پر 9 باغی وزراء کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔ گلاب راؤ پاٹل کا محکمہ انیل پرب کو سونپا گیا ہے..
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں