جلگاؤں میں آر ٹی او کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے سلطان مرزا اور گنیش ڈھنگے کا تیسرے دن احتجاج ختم ہوا
جلگاؤں (مہاراشٹر نامہ اپڈیٹ) سلطان مرزا اور گنیش ڈھینگے گزشتہ تین دنوں سے جلگاؤں ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کے سامنے بھوک ہڑتال پر تھے۔ بھوک ہڑتال کے تیسرا دن تھا۔ جب اس موقع پر جلگاؤں ڈسٹرکٹ موٹر ڈرائیونگ اسکول اونرس ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے اور دھولیہ ڈسٹرکٹ موٹر ڈرائیونگ اسکول کے صدر سنیل چودھری کے ساتھ خوشگوا ماحول میں بات چیت کے بعد ان دونوں کو لیموں کا شربت پلا کر بھوک ہڑتال کا اختتام کیا گیا۔
ڈرائیونگ اسکول ایسوسی ایشن کو یقین ہے کہ آر ٹی او آفس میں اب مزید تنازعات نہیں ہوں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں