src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> این سی پی-شیو سینا کے درمیان بڑھی دراڑ؟ راجیہ سبھا کے دوسرے امیدوار کی شکست کے بعد بولی بی جے پی ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 جون، 2022

این سی پی-شیو سینا کے درمیان بڑھی دراڑ؟ راجیہ سبھا کے دوسرے امیدوار کی شکست کے بعد بولی بی جے پی ۔

 

این سی پی-شیو سینا کے درمیان بڑھی دراڑ؟  راجیہ سبھا کے دوسرے امیدوار کی شکست کے بعد بولی بی جے پی ۔



 ممبئی: احمد نگر سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سوجے وکھے پاٹل نے اتوار کو کہا کہ مہاراشٹر میں ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں حکمراں شیوسینا کے دوسرے امیدوار کی شکست کے لیے آزاد امیدوار نہیں بلکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ذمہ دار ہے۔ جمعہ کو کل چھ سیٹوں کے لیے  سخت مقابلے میں شیوسینا کے سنجے پوار  بی جے پی کے دھننجے مہاڈک سے ہار گئے۔


 مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کے دیگر حلیف این سی پی اور کانگریس نے ایک ایک سیٹ جیتی۔  بی جے پی نے تین سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا اور سبھی سیٹوَں پر جیت حاصل کی تھی۔  وکھے پاٹل نے احمد نگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ شیوسینا کو 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد این سی پی اور کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


 انہوں نے دعویٰ کیا کہ شرد پوار کی قیادت والی پارٹی شیوسینا کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ’’شیوسینا اور وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو پچھلے ڈھائی سالوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔‘‘ پاٹل نے کہا کہ شیوسینا کا دوسرا امیدوار این سی پی کی وجہ سے ہار گیا اور ان کی ہار کے لیے آزاد امیدوار ذمہ دار نہیں ہیں۔


 انہوں نے پوار کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ وہ راجیہ سبھا انتخابی نتائج سے حیران نہیں ہیں۔  پاٹل نے کہا، ’’اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ (پوار) شیوسینا کے دوسرے امیدوار کی شکست کی توقع کر رہے تھے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، "ادھو ٹھاکرے کو چوکنا رہتے ہوئے این سی پی کی سازش کو سمجھ کر خود کو باہر نکالنا چاہئے۔"


 کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ شیوسینا کے لوگ ٹھاکرے کو ٹھیک سے مشورہ نہیں دے رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی سالوں میں بہت سے شیوسینا  چھوڑ چکے ہیں۔  پاٹل نے حیرت کا اظہار کیا کہ راجیہ سبھا انتخابات میں پرفل پٹیل (این سی پی) کے ترجیحی ووٹوں کا کوٹہ 42 سے بڑھا کر 43 کیوں کیا گیا۔


 انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کانگریس نے اپنے امیدوار عمران پرتاپ گڑھی کو تمام 44 ووٹ کیوں دیئے، جب کہ کوٹہ صرف 41 تھا۔  انہوں نے کہا کہ این سی پی اور کانگریس اپنے اضافی ووٹ سنجے پوار کو دے سکتے تھے۔  ڈالے گئے 284 ووٹوں میں سے پیوش گوئل اور انیل بونڈے (دونوں بی جے پی) کو 48-48 ووٹ ملے، جب کہ بی جے پی کے امیدوار مہاڈک کو 41.56 ووٹ ملے۔


 شیوسینا کے سنجے راوت کو 41، پرتاپ گڑھی کو 44 اور پٹیل کو 43 ووٹ ملے۔  پرفل پٹیل نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) - جس میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس شامل ہیں - ہر ایک آزاد ایم ایل اے کے چار سے پانچ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔


 انہوں نے حکمران اتحادیوں کے درمیان 'کراس ووٹنگ' سے انکار کیا تھا۔  وکھے پاٹل نے کہا کہ تمام چھ بی جے پی امیدوار، بشمول ایک پارٹی کی حمایت یافتہ، 20 جون کو ہونے والے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ شیوسینا کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔  قانون ساز کونسل کی کل دس نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages