
سب کے لیے کھلا ہے دروازہ، کانگریس لیڈر نے راہل کی بات دہرائی تو صارف نے کہا- بند کر دو، ورنہ......
اودئے پور : 15 مئی کو راجستھان کے ادئے پور میں کانگریس کے 'نو سنکلپ چنتن شیویر' میں راہل گاندھی نے پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے کہا کہ کسی شارٹ کٹ سے طاقت حاصل نہیں کی جائے گی، اس کے لیے سخت محنت اور پسینے کی ضرورت ہے۔ وہیں جب کانگریس لیڈر ادت راج نے راہل گاندھی کا ایک بیان ٹوئیٹ کیا تو کئی ٹوئیٹر صارفین نے مضحکہ خیز جواب دیا۔
ادت راج نے ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ راہل گاندھی جی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے۔ اس پر ایک صارف (@PragnaTweets) نے لکھا، ’’جلدی سے دروازہ بند کرو ورنہ جو دو چار بچے ہیں وہ بھی بھاگ جائیں گے۔‘‘ دوسری جانب لالو سنگھ سودھا (@Lalujsm) نے لکھا، "لیکن سب جانتے ہیں کہ دروازے کے اندر کھنڈرات ہیں، اس لیے کوئی بھی اس دروازے سے داخل نہیں ہونا چاہتا ہے۔"
دنیش (@DineshP777) نے لکھا، "اسی کھلے دروازے سے تو سب بھاگ کر باہر جارہے ہیں ۔" سنیل بھٹ نے لکھا ’’دروازہ کھلا رکھا، اسی لیے سنیل جاکھڑ بھی چلے گئے دروازہ بند کردے بھائی‘‘۔
بتادیں کہ ادئے پور میں کانگریس کے نو سنکلپ شیویر کے آخری دن راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا، ’’میری لڑائی آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے ہے، جو تشدد اور نفرت ہہ پھیلاتے ہیں، اس کے خلاف ہے . یہ میری زندگی کی لڑائی ہے۔ میں یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ہمارے ملک میں اتنی نفرت پھیل سکتی ہے۔ ہمارے خلاف بڑی طاقتیں ہیں، میں ان طاقتوں سے نہیں ڈرتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہندوستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔ ایک طرف بے روزگاری، دوسری طرف مہنگائی، یوکرائن میں جنگ ہوئی ہے، آنے والے وقت میں اس کا اثر مہنگائی پر پڑے گا۔
راہل نے کہا، "کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں، پوری کانگریس پارٹی عوام کے درمیان جائے گی اور سفر کرے گی۔ کانگریس کا عوام سے جو رشتہ تھا وہ بحال ہوگا۔ یہ شارٹ کٹ سے نہیں ہونے والا ہے اور یہ کام پسینہ بہا کر ہی ہو سکتا ہے۔
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ہم گاندھی جینتی پر 2 اکتوبر سے 'راشٹریہ کنیا کماری سے کشمیر بھارت جوڑو یاترا' شروع کریں گے۔ تمام نوجوان اور تمام لیڈران یاترا میں شامل ہوں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں