src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اورنگ زیب کے مقبرہ پر مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز، مقبرہ پانچ دن کے لیے بند - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 19 مئی، 2022

اورنگ زیب کے مقبرہ پر مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز، مقبرہ پانچ دن کے لیے بند

 




اورنگ زیب کے مقبرہ پر مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز، مقبرہ پانچ دن کے لیے بند



 اتر پردیش میں گیان واپی مسجد کیس کے درمیان مہاراشٹر میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کی قبر پر بھی سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔  اب آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے مقبرے کو پانچ دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  حکام نے جمعرات کو یہ معلوما دی۔  دو دن پہلے مہاراشٹر نو نرمان سینا کے ترجمان گجانن کالے سمیت کئی لیڈروں نے یادگار پر سوالات اٹھائے تھے۔


 بتایا جاتا ہے کہ اورنگ آباد کے خلد آباد علاقے میں ایک مسجد کمیٹی نے اس جگہ کو تالے لگانے کی کوشش کی تھی۔  اس کے بعد اے ایس آئی نے یہ کاروائی کی ہے۔  ایم این ایس کے ترجمان نے کہا تھا کہ اس یادگار کو ختم کردینا چاہیے۔  اس کے بعد سے اے ایس آئی نے مقبرے کے اطراف اضافی گارڈز تعینات کر دیئے تھے۔


 میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگ آباد میں پولیس افسر نے کہا، 'اس سے قبل مسجد کمیٹی نے اس جگہ کو بند کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ہم نے اسے کھول دیا۔  بدھ کو، ہم نے اگلے پانچ دنوں کے لیے مزار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔  انہوں نے مزید بتایا کہ 'ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ اسے کھولنا ہے یا اگلے پانچ دنوں تک بند رکھنا ہے۔'


 مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی کہا، ’’مغل بادشاہ اورنگ زیب کا مقبرہ 5 دن تک بند رہے گا تاکہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال متاثر نہ ہو۔‘‘


 خاص بات یہ ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اکبرالدین اویسی نے اسی ماہ اورنگ زیب کے مقبرے پر حاضری دی تھی۔  اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کے دورے پر ریاست کی برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی میں شامل  شیوسینا کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی ۔  راج ٹھاکرے کی قیادت والی ایم این ایس بھی اویسی پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages