کانگریس جوڑنے والی جبکہ بی جے پی تقسیم کر نے والی پارٹی ہے: راہل گاندھی
ڈونگر پور، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت تعلیم، روزگار، صحت کے سبھی شعبوں میں بہتر کام کر رہی ہے بنیشور دھام میں پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ ہم کمزور لوگوں کے لئے اور بی جے پی گنے چنے صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ اور ثقافت کو بدلنے کے لیے کبھی کام نہیں کیا۔ کانگریس کی حکومتیں ترقی کی راہ پر چلتی ہیں۔ راجستھان میں بھی کانگریس حکومت تعلیم، طب اور صحت کے میدان میں بہتر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے تین کالے قوانین بنائے تھےجنہیں دباؤ میں واپس لینا پڑا۔
پروگرام میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندو ہیں لیکن دوسرے مذاہب کا بھی احترام کرتے ہیں۔ کانگریس کی بنیاد گاندھی کے اسی نظریے پر رکھی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں