src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سپریم کورٹ میں گیان واپی مسجد کیس میں 5 منٹ سماعت ۔ بنارس کی عدالت فیصلہ نہ دیں، کل 4 بجے ہوگی سماعت : سپریم کورٹ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 19 مئی، 2022

سپریم کورٹ میں گیان واپی مسجد کیس میں 5 منٹ سماعت ۔ بنارس کی عدالت فیصلہ نہ دیں، کل 4 بجے ہوگی سماعت : سپریم کورٹ

 


 سپریم کورٹ میں گیان واپی مسجد کیس میں 5 منٹ سماعت ۔ بنارس کی عدالت فیصلہ نہ دیں، کل 4 بجے ہوگی سماعت : سپریم کورٹ    


  گیان واپی مسجد معاملے میں سپریم کورٹ نے صرف 5 منٹ بات کی۔  تین ججوں کی بنچ نے صبح 11 بن کر 3 منٹ پر سماعت شروع کی اور 11 بج کر 8 منٹ سماعت ختم یوگئی۔ اس کے بعد جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ نچلی عدالت، یعنی بنارس کورٹ، جہاں سماعت ہو رہی ہے، اس معاملے پر کوئی کاروائی کرنے سے گریز کرے۔  ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی جائے۔  کل یعنی جمعہ کو 4 بجے جج ایل این راؤ کی الوداعی ہے، اس سے پہلے 3 بجے اس معاملے کی سماعت ہوگی۔



 آج سپریم کورٹ میں جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ میں سماعت شروع ہوئی۔  عدالت میں ہندو فریق نے کہا کہ ہم نے ابھی حلف نامہ داخل نہیں کیا ہے، اس لیے مزید وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے مسلم فریق سے پوچھا کہ آپ کو کوئی دقت ہے؟


 اس پر مسلم فریق کے وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ کوئی حرج نہیں، صرف نچلی عدالت میں دیوار ٹوٹنے اور وضو خانہ کے حوالے سے سماعت ہونی ہے۔  اس کے بعد عدالت نے کہا کہ ہم حکم جاری کر رہے ہیں کہ وارانسی لوئر کورٹ سے کوئی کاروائی نہ کی جائے۔


 اس درخواست پر منگل کو سپریم کورٹ میں بھی سماعت ہوئی۔  درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے 3 اہم باتیں کہی تھیں۔


 شیولنگ ہونے کا دعوی کرنے والی جگہ کی حفاظت کی جانی چاہئے۔

 مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے نہ روکا جائے۔

 اب صرف 20 افراد کے نماز پڑھنے کا حکم لاگو نہیں ۔


 وارانسی کی عدالت نے دہلی کی رہنے والی راکھی سنگھ اور بنارس کی رہنے والی لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس اور ریکھا پاٹھک کی درخواستوں پر 16 اپریل کو سروے کا حکم دیا تھا۔  عدالت نے اس سروے کے لیے کورٹ کمشنر بھی مقرر کیا تھا۔


 18 اگست 2021 کو، چار خواتین نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ گیان واپی کمپلیکس میں ہندو دیوتاؤں کی جگہ ہے۔  ایسے میں گیان واپی کیمپس میں ماں شرنگار گوری کے باقاعدہ درشن کی اجازت دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages