پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 34ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر برقرار
نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے ملک میں تیل کی مارکیٹنگ نے منگل کو 34 دن بھی اپنی اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔
دہلی، 10 مئی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو 34ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹرہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے 44 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں