src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضلع ایس پی سچن پاٹل سے مولانا عرفان دولت ندوی کا حالات حاضرہ پر تبصرہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 13 اپریل، 2022

ضلع ایس پی سچن پاٹل سے مولانا عرفان دولت ندوی کا حالات حاضرہ پر تبصرہ




ضلع ایس پی سچن پاٹل سے مولانا عرفان دولت ندوی کا حالات حاضرہ پر تبصرہ




آل انڈیا امامس کونسل کے ریاستی صدر جناب مولانا عرفان دولت ندوی صاحب اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا مالیگاؤں کے صدر جناب مولانا سیف الرحمن صاحب نے ضلع ایس پی سچن پاٹل سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ چل رہا ہے اس مہینے میں شہر مالیگاؤں کی عوام بہت دل جمعی کے ساتھ احکامات شریعہ پر پابند ہوتی ہے تراویح روزہ نماز کا بہت اہتمام کیا جاتا ہے 

اسی مہینے میں شہر مالیگاؤں میں برادران وطن کے تہوار بھی ساتھ ساتھ منائیں جا رہے ہیں ابھی امبیڈکر جینتی بھی منائی جائے گی ان سب باتوں کو مد نظر  رکھتے ہوئے مولانا عرفان دولت ندوی صاحب نے ضلع ایس پی سچن پاٹل سے کہا کہ جس طرح برادران وطن کی ریلیاں مساجد کے پاس سے گذرتی ہے اور ڈی جے وغیرہ بجایا جاتا ہے اس سے مسلمانوں کو عبادات میں تکالیف ہوتی ہے اور کچھ فرقہ پرست عناصر مالیگاؤں شہر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایسی حرکت کر رہے ہیں انھیں روکا جائے اگر مالیگاؤں شہر میں کسی وجہ سے بد امنی پھیلی تو اس کے ذمہ دار فرقہ پرست عناصر اور پولیس ڈپارٹمینٹ ہو گا ان سب باتوں کو سامنے رکھ کر پولیس انتظامیہ اپنی کاروائی کرے اور فرقہ پرست عناصروں کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہ ہونے دیں 

 مولانا عرفان اور مولانا سیف الرحمن نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں اور ماحول کو خراب ہونے سے بچائیں اور فرقہ پرستوں کو ان کے گھناؤنے ارادوں میں ہرگز کامیاب نہ ہونے دیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages