مالیگاؤں سمیت ملک کے موجودہ حالات میں آج پھر سے ہمیں بابا صاحب امبیڈکر کی ضرورت ہے: مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں : مالیگاؤں سمیت ملک کے موجودہ حالات میں آج .پھر سے ہمیں بابا صاحب امبیڈکر کی ضرورت ہے آج جن ایجنسیوں پر دستور کی حفاظت کی ذمہ داری ہے وہی دستور کا غلط استعمال کر عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہے ہیں- لیکن ہم دستور کیساتھ ظلم و نا انصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے- اسطرح کا اظہار خیال جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے امبیڈکر جینتی کے موقع پر کیا- صحافیوں سے گفتگو سے قبل مستقیم ڈگنیٹی اور جنتادل سیکولر کے دیگر ذمہ داران و اراکین نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کر ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا-
بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہمارے شہر اور ملک کے موجودہ حالات میں ہمارا بھروسہ صرف دستور ہند پر باقی ہے- بابا صاحب نے نہ صرف ہمیں ایک بہترین دستور سونپا بلکہ احتجاج کے ذریعے اپنا حق حاصل کرنے کی ترغیب بھی دی تھی- انھوں نے مزید کہا کہ دستور ہمیں بولنے کی آزادی دیتا ہے- لیکن جو لوگ قانون کے دائرے میں رہ کر آواز اٹھاتے ہیں انکی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے- پر اشتعال انگیز بیان بازی کرنے والوں پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی-
۱۲ نومبر معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں دستور کا غلط استعمال کرکے بے گناہوں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے- بابا صاحب نے ہمیں آگاہ کیا تھا کہ اگر دستور غلط لوگوں کے ہاتھ میں ہوگا تو اسکا استعمال بھی غلط طریقے سے ہوگا- آج ہمارے ملک کی ایجنسیاں دستور کا غلط استعمال کرکے ایک خاص مذہب کے لوگوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہی ہیں-
عوام سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہمارا بھروسہ دستور و عدالت پر قائم ہے اور انصاف جلد ہوگا- ہم دستور کے سہارے ظلم و ناانصافی، فرقہ پرستی اور ذات پات کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے- اس موقع پر کارپوریٹر منصور شبیر احمد، ابوللیث انصاری، سلیم گڑبڑ، ابو شعیب نہالی، محمد وائرمین، آفتاب عالم، انیس مستری، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، سید سلیم و دیگر ذمہ داران و اراکین حاضر تھے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں