src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اذان کے تعلق سے راج ٹھاکرے کا اشتعال انگیز بیان ریاست کو فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے. مفتی اسمعیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 4 اپریل، 2022

اذان کے تعلق سے راج ٹھاکرے کا اشتعال انگیز بیان ریاست کو فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے. مفتی اسمعیل

  


  اذان کے تعلق سے راج ٹھاکرے کا اشتعال انگیز بیان ریاست کو فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہے. مفتی اسمعیل



 مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ ڈیسک)  منسے سربراہ راج ٹھاکرے کے متازعہ بیان سے مہارشٹر کی سیاست میں اتھل پتھل مچ گئی ہے . راج ٹھاکرے کے بیان کو لے کر جہاں ریاستی حکومت اور منسے آمنے سامنے ہیں . وہی مسلمانوں میں راج ٹھاکرے کے اس بیان کو لے کر تشویش پائی جارہی ہیں . اس ضمن میں جب  نمائندے نے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمیعل قاسمی سے بات کی تو موصوف نے راج ٹھاکرے کے اس بیان پر نہایت کڑے انداز میں مذمت کی اور کہا کہ 
راج ٹھاکرے صاحب سیاسی فیلڈ آؤٹ ہوچکے ہیں .ہر چار چھ مہینے کے بعد آکر  اسی طرح کا اشتعال انگیز بیان دے کر ریاست میں دنگا فساد کرانے کی کوشش کرتے ہیں . مسجد سے اذان دینا ہمارا آئینی حق ہیں . سپریم کورٹ نے آواز کی ایک حد مقرر کی ہے . اس کے اوپر جاؤ تو ہم قانون کی خلاف ورزی کریں گے . 45 لفظ تک لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جاسکتا ہے . مفتی صاحب نے ببانگ دہل راج ٹھاکرے سے کہا کہ وہ اوچھی اور گندی سیاست کرنے کا راستہ چھوڑدیں کہ مسجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجائیں گے . ظاہر سی بات ہے کہ یہ ریاست کو فساد میں جھونکنے کی سازش ہے . موصوف نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ راج ٹھاکرے کسی بڑی پارٹی کا آلۂ کار بن کر یہ کام کررہے ہیں . مفتی صاحب نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے دوبارہ کہا کہ اذان دینا ہمارا آئینی حق ہے , اور سپریم کورٹ نے جو آواز کی حد مقرر کی ہے ہم اس حد میں اذان دیتے ہیں . ایک راج ٹھاکرے کیا سو راج ٹھاکرے بھی آکر اس کو نہیں روک سکتے . ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے . نماز ہمارے مذہب کا ایک اہم ستون ہے . اذان جو ہے وہ نماز کے لئے لوگوں کو بلانے کا طریقہ ہے . مسجدوں سے اذان دی جاتی ہیں اور اذان اس لئے دی جاتی ہے کہ مسجدوں میں 5 وقت نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے, اور جماعت کا مطلب یہ ہے کہ سب مسلمان اکٹھا ہوتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں. اذان اس لئے بھی دی جاتی ہے کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے. 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages