سلمان خان حاضر ہو :
صحافی سے بدسلوکی کے الزام میں کورٹ نے بھیجا سلمان خان کو سمن ۔
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو حال ہی میں کالے ہرن کے شکار کیس میں عدالت سے راحت ملی تھی ۔ ابھی سلمان خان اطمینان می سانس بھی نہیں لے پائے تھے کہ ایک بار پھر سلمان خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔
اس بار سلمان خان کو بدسلوکی کی وجہ سے دوبارہ عدالت کے چکر لگانے پڑیں گے۔ سلمان کے خلاف صحافی کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ایک ٹی وی چینل کے صحافی اشوک پانڈے نے اندھیری کے ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں سلمان خان اور ان کے محافظ نواز اقبال شیخ پر گالی گلوچ، بدسلوکی اور دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے ۔
سلمان خان کے خلاف 3 سال پرانے سائیکل کے تنازع پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اندھیری کی میٹرو پولیٹن کورٹ نے انہیں عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ سلمان خان کو 5 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اندھیری کی عدالت نے سلمان اور ان کے باڈی گارڈ کو آئی سی پی کی دفعہ 504 اور 506 کے تحت عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
دراصل 3 سال پرانا ہے . اس وقت سلمان خان کی ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والے اشوک پانڈے نامی ایک شخص نے سلمان اور ان کے باڈی گارڈ اور نواز اقبال شیخ پر نازیبا سلوک کرنے اور ان کا موبائل چھین کر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا تھا۔
اشوک نے بتایا کہ جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھے تھے اور سلمان کو سائیکل پر سوار ہوتے دیکھا تو انہوں نے سلمان کے باڈی گارڈز سے سلمان کی ویڈیو بنانے کی اجازت لے لی تھی اور اس کے بعد ہی انہوں نے سلمان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ لیکن اس کے باوجود سلمان نے انہیں نہ صرف ایسا کرنے سے روکا بلکہ پہلے موبائل چھینتے اور پھر واپس کرتے ہوئے انہیں بہت برا بھلا بھی کہا۔
اشوک نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے سلمان کو اپنے صحافی ہونے کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ لیکن اشوک پانڈے کے مطابق سلمان نے ان سے کہا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ صحافی ہیں یا نہیں۔ سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ کے رویے سے پریشان اشوک پانڈے نے اندھیری کے ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں