سنی دعوت اسلامی کے زیرِ انصرام مسجد و مدرسہ اہلسنّت باغِ فریدہ کی تعمیر نو جاری
دوسرے منزلے اور بقیہ کاموں کی تکمیل کے لئے 27 مارچ 2022ء کو طعامِ تعاؤن کا پروگرام
سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گذشتہ کئی سالوں سے شہر مالیگاؤں کی گنجان اور غریب بستی میراں داتار نگر، نجمہ آباد، کے علاقے میں مسجد و مدرسہ اہلسنّت باغِ فریدہ جاری ہےـ شروعاتی دنوں میں مسجد کو پترے کے شیڈ میں جاری کیا گیا اور پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ اہلیانِ محلہ کی سہولت کے مد نظر مدرسہ کا بھی نظم کیا گیاـ جس میں بچے اور بچیاں قرآن پاک کی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں آبادی اور نمازی بڑھنے کی وجہ سے مسجد تنگ ہونے لگی جس کی وجہ سے نمازیوں کو کافی دقتوں کا سامنا ہونے لگا ان تمام دقتوں کے پیش نظر سنی دعوت اسلامی، منتظمین مسجد، اور اہلیانِ محلہ نے مسجد کی تعمیر نو کا بیڑہ اٹھایا اور انتہائی قلیل وقفے میں مسجد کے گراؤنڈ فلور، اور پہلے منزلے کا کام اہلیانِ مالیگاؤں کے تعاؤن سے مکمل ہوا دوسرے منزلے اور بقیہ کاموں کو ماہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کرنے کے لئے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر 27 / مارچ 2022ء بروز اتوار دوپہر بارہ بجے سے دوپہر تین بجے تک طعامِ تعاؤن کا پروگرام رکھا گیا ہےـ اہلیانِ مالیگاؤں سے گذارش ہیکہ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے نیکی کا ذریعہ کریں اور طعامِ تعاؤن کے ٹکٹ کے علاوہ مزید عطیات سے مسجد کا تعاؤن کریں مزید معلومات کے لئے رابطہ قائم کرے
عبد الرشید رضوی (رکن سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) 7972808181
سید سلیم صاحب 808789206
راجو بھائی8999255796
آمین نوری (رکن سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) 9271510697
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں