مدینہ مسجد کی توسیع کیلئے زمین خریدی: عامۃ المسلمین سے تعاون کی گزارش
مالیگاؤں: قلب شہر میں واقع مدینہ مسجد (آگرہ روڈ مدینہ آباد) کی توسیع کے لیے شمال و جنوب میں مسجد سے متصل زمین (جگہ) کی خریدی طے ہو ئی ہے۔ مسجد سے لگ کر دونوں طرف کی زمین جو تقریباً دو ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے، کا سودا ایک کروڑ دو لاکھ روپیے میں ہوا۔ اِس بھری پُری آبادی میں مدینہ مسجد کی کشادہ عمارت نمازیوں کے لیے ناکافی محسوس کی جا رہی تھی جس کے سبب ایک مدت سے کشادگی کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔اس سلسلے میں مدینہ مسجداہلسنّت کے امام و خطیب حافظ فراز احمد برکاتی نے کہا کہ اصحابِ خیر مسجد کی توسیع کے لیے زمین خریدی میں مالی تعاون کریں تا کہ جلد از جلد رقم ادا کی جا سکے۔ آپ نے یہ بھی کہا کہ چوں کہ مسجد میں صرف ہونے والا مال اللہ کی رضا و خوشنودی میں خرچ ہوتا ہے اس لیے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی مسجد کی زمین خریدی میں حصہ لیں۔ اس ضمن میں اصحابِ خیر سے گزارش ہے کہ مسجد کے ذمہ داران سے رابطہ کریں تا کہ شہر کے مصروف ترین و مرکزی علاقہ کی اِس مسجد کی توسیع کی راہیں ہموار ہوں۔
حافظ فراز احمد برکاتی 9975370370،
سلیم راشن والے 8208084285،
محمد طاہر بھائی 9260680369
ایسی گزارش ٹرسٹیان و منتظمین مدینہ مسجد، پنچ کمیٹی مدینہ آباد، پنچ کمیٹی بادشاہ خان نگر، نوجوانان حسین سیٹھ کمپاؤنڈ نے کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں