کرکٹ کی دنیا میں چھائے غم کے بادل ,
آسٹریلیائی کرکٹ لیجنڈ شین وارن کی حرکت قلب بند ہوجانے سے موت .
اپنے 15 سالہ کرئیر کے بعد سنہ 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تاہم سنہ 2013 تک وہ فرنچائز ٹی ٹوئنٹی کھیلتے رہے۔
وارن نے 1992 سے 2007 کے درمیان 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے کھیلے اور اپنے شاندار بین الاقوامی کیریئر کے دوران مجموعی طور پر 1001 وکٹیں حاصل کیں۔
شین وارن نے 145 ٹیسٹ کرکٹ میچ میں کل 708 وکٹیں حاصل کیں جو کہ کرکٹ کی دنیا میں اب تک کسی بالر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔
وارن نے نہ صرف پچ پر ایک زبردست اسپن پیدا کیا، بلکہ وہ ناقابل یقین حد تک درست بھی تھے۔ ایک ایسی خصوصیت جس پر قابو پانے میں لیگ اسپنرز کو مشکل وقت درپیش ہے۔ اگرچہ وہ آسٹریلیا کے سب سے مضبوط باؤلر بن گئے۔ اس کی جارحانہ بلے بازی نے ان کی ٹیم کو متعدد مواقع پر شکست سے بچالیا۔
ان کی منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ جمعہ کو تھائی لینڈ میں اپنے وِلا کوہ سموئی میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت افسوس کے ساتھ ہم یہ بتا رہے ہیں کہ شین وارن کے مرنے کی وجہ ہارٹ ایٹک لگ رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹاف کی بہت کوششوں کے باوجود وہ شین وارن کو نہیں بچا پائے۔
شین وارن کی اچانک موت کی خبر نے کرکٹ کی دنیا ان کے ساتھی کرکٹرز اور ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں