کشمیر تصادم آرائیاں: پاکستانی کمانڈر سمیت 4 جنگجو ہلاک، ایک زندہ گرفتار : آئی جی پی کشمیر
سری نگر،12 مارچ : جنوبی ضلع پلوامہ ، وسطی ضلع گاندربل اور شمالی قصبہ ہندواڑہ میں شبانہ تصادم آرائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے جیش کے ایک پاکستانی کمانڈر سمیت لشکر طیبہ سے وابستہ 4 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے دعویٰ کیا جبکہ ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ پلوامہ کے چیوا کلان علاقے میں مارے جانے والے جیش محمد کے جنگجوؤں میں ایک پاکستانی کمانڈر بھی شامل ہے۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ پلوامہ کے چیوا کلان علاقے میں مارے جانے والے جیش محمد کے جنگجوؤں میں ایک پاکستانی کمانڈر بھی شامل ہے۔
انہوں نے مہلوک پاکستانی کمانڈر کی شناخت کمال بھائی عرف جٹ کے بطور کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہلوک پاکستانی کمانڈر پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں سال2018 سے سرگرم تھا اور وہ کئی ملی ٹنسی جرائم اور عام لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے واقعات میں ملوث تھا۔
موصوف آئی جی پی نے کہا کہ ہندوارہ کے نچھہامہ علاقے اور گاندربل کے نونر علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ایک جنگجو مارا گیا۔
دریں اثناء پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کی شام کو کولگام میں مشتبہ جنگجووں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دو روز قبل کھنموہ سری نگر میں بھی پی ڈی پی سے وابستہ ایک سرپنچ کو گھر میں گھس کر فائرنگ کی گئی جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں