118 طلبا و طالبات کا مشترکہ اجلاس دستار بندی و ردا پوشی
یکم اپریل بروز جمعہ شہر مالیگاؤں میں عطائے مفتئ اعظم و بلبلِ باغ مدینہ کی آمد
19 مارچ کو اسکول نمبر 14 گراؤنڈ کا مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے دورہ کیا
مالیگاؤں : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،جامعہ آلِ رسول، جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ، جامعہ عائشہ صدیقہ سے امسال درجۂ فضیلت، شعبۂ حفظ، درجۂ قرآت، درجۂ مبلغات، سے فراغت حاصل کرنے وال 118 طلباء و طالبات کا مشترکہ اجلاس دستار بندی و ردا پوشی کا پروگرام ایک اپریل 2022ء بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک، نزد پانی کی ٹانکی، امام احمد رضا روڈ، اسکول نمبر 14 گراؤنڈ مالیگاؤں میں ہونے جارہا ہے جسمیں داعئ کبیر، عطائے حضور مفتئ اعظم،بانئ مدارس کثیرہ حضرت العلام حافظ و قاری محمد شاکر نوری رضوی دامت برکاتہم القدسیہ (امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی) و بلبلِ باغ مدینہ،مداح رسول، پروفیسر الحاج قاری محمد رضوان خان صاحب قبلہ (مبلغ سنی دعوت اسلامی ممبئی) کی خصوصی شرکت ہوگی پروگرام کی تیاری کو لیکر بروز سنیچر 19 مارچ بعد نمازِ فجر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے اسکول نمبر 14 گراؤنڈ کا دورہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کا جائزہ لیاـ
پروگرام کی تیاریوں کو لیکر شہر کے مشہور و معروف شاہراہوں پر ڈیجیٹل بینر نصب کیا گیا ہے جبکہ گشتی درس اور روزآنہ منعقد ہونے والے تربیتی سنی اجتماعات میں علمائے کرام، آئمۂ مساجد اہلسنّت، و مبلغین اسلام پروگرام میں شرکت کے لئے اہلیانِ شہر کو آمادہ کررہے ہیں
جلسۂ دستار بندی و رداء پوشی کو حراء اسلامک یوٹیوب چینل مالیگاؤں کے ذریعہ براہ راست لائیو پوری دنیا میں نشر کیا جائے گا
برادران اسلام سے گذارش کی جاتی یکم اپریل کو ہونے والے پروگرام میں مع دوست و احباب شریک ہوں
رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
https://instagram.com/maulanasayyedaminulqadri
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں