src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سڑک حادثہ میں مہاراشٹر کے ایم ایل اے کے بیٹے سمیت سات افراد ہلاک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 25 جنوری، 2022

سڑک حادثہ میں مہاراشٹر کے ایم ایل اے کے بیٹے سمیت سات افراد ہلاک




سڑک حادثہ میں مہاراشٹر کے ایم ایل اے کے بیٹے سمیت سات افراد ہلاک





ناگپور,  25 جنوری :  مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں ایک سڑک حادثے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے کے بیٹے سمیت میڈیکل کے سات اسٹوڈنٹس کی موت ہو گئی۔

وردھا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت ہولکر نے بتایا کہ حادثہ پیر کی رات تقریباً 11.30 بجے اس وقت پیش آیا جب اسٹوڈنٹس کی گاڑی دیولی کے سیلسورا سے گزر رہی تھی،اچانک ان کی گاڑی کے سامنے ایک جنگلی جانور آ گیا، ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور کار بے قابو ہو گئی۔



مسٹر ہولکر نے بتایا کہ کار پل سے گر گئی جس سے ساتوں اسٹوڈنٹس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت نیرج چوہان، نتیش سنگھ، وویک نندن، پرتیوش سنگھ، شبھم جیسوال، پون شکتی اور تروڑا کے ایم ایل اے وجے رہانگڈلے کے بیٹے اویشکار کے طور پر کی گئی ہے۔

تمام طلبا ساؤنگی میڈیکل کالج کے اسٹوڈٹنس تھے اور ان میں سے چھ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے تھے۔

مرکزی حکومت نے متاثرین کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages