یوم جمہوریہ: جنتادل سیکولر کی جانب سے ۳ جگہ پرچم کشائی
ہمارے ملک میں ہر سال 26 جنوری کا دن یومِ جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ ہندوستان کا دستور 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا- اس ضمن میں جنتادل سیکولر کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہیکہ پارٹی کی جانب سے کل 26 جنوری کو جنتادل ہیڈ آفس (نندن ٹاور) پر صبح 8 بج کر 30 منٹ پر، شان ہند کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر صبح 8 بج کر 15 منٹ پر اور قدوائی روڈ پر شہیدوں کی یادگار سےمتصل قطعہ اراضی پرتعمیر “عہد نامہ آئین ہند کتبہ :بیادگار شہدائے جنگ آزادی مالیگاؤں” کے پاس لگے ستون پرصبح 10 بج کر 15 منٹ پر قومی پرچم لہرایا جائیگا-
اس تعلق سے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ دستور ہند ہر شہری کی طاقت ہے- یہ شہریان کے حقوق کا محافظ ہے- اس لیے دستور کی حفاظت اور اسکی عظمت کو برقرار رکھنے کےلیے ضروری ہیکہ ہم یوم جمہوریہ منائیں- شہریان، جنتادل کے عہدیداران، ورکرز اور ہمدردان سے مودبانہ درخواست ہیکہ وہ وقت مقررہ پر رسم پرچم کشائی میں شرکت کریں-
یاد دلادیں کہ مالیگاؤں کے سات شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنتادل لیڈر محمد مستقیم ڈگنیٹی نے 24 جنوری، 2021 کو دستور کی تمہید (عہد نامہ) کا کتبہ مراٹھی، اردو اور انگلش ان تین زبانوں میں شہیدوں کی یادگار کے پاس نصب کروایا ہے- کتبے کے اوپری حصے پر سرکاری راج مہر اشوک استمبھ نصب ہے- قلب شہر میں نصب دستور کی تمہید کا کتبہ شہریان کی دستور کے تئیں احترام و فرمانبرداری کی غمازی کرتا ہے-
جنتادل سیکولر، مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں