آج رات ساڑھے 9 بجے سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیمُ الشان محفلِ نعت
٢٢ جمادی الثانی یومِ وصال خلیفۂ اوّل سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
برادران اسلام و خواتین اسلام قرآن خوانی، نعت و منقبت کے ذریعہ بارگاہِ صدیق اکبر میں خراج عقیدت پیش کریں .(مولانا سید محمد امین القادری)
مالیگاؤں, 26 جنوری : الحمدللہ! ہر سال کی طرح امسال بھی عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام یومِ وصال خلیفۂ اوّل، امیرالمومنین سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے آج بروز بدھ بعد نمازِ عشاء رات ساڑھے نو بجے مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ،شہید عبدُالحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ مالیگاؤں میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (جمعیت الحسان) کے اراکین اپنی مترنم آواز میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کریں آج کی اس محفل میں مفتیان اسلام، علمائے اہلسنّت،و آئمہ مساجد اہلسنّت بحیثیت مہمان خصوصی مدعو رہینگے برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے بارگاہِ سیّدنا صدیق اکبر میں اپنی عقیدت و محبّت کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ضرور بہ ضرور شرکت کریں آج کے اس مبارک دن کے موقع پر آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے برادران اسلام و خواتین اسلام سے گذارش کی ہے کہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہِ میں قرآن خوانی، محفلِ نعت و منقبت کے ذریعہ نذرانہ عقیدت پیش کیا جائے اور اپنے بچوں کو صدیق اکبر کے فضائل و کمالات اور فروغ دین کے لئے آپ کی قربانیوں سے واقف کریں ان کی زندگی کے روشن پہلوؤں کو اپنے بچوں کے روبرو اجاگر کریں امت کے لئے صحابہ کرام و اہل بیت اطہار بزرگانِ دین کی زندگی نمونہ حیات ہےـ
الداعی :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں