دھولیہ جمعیۃ علماء ارشد مدنی کی طرف سے ایس، ٹی، ملازمین میں ریلیف تقسیم
۲؍جنوری (پریس ریلیز): مہاراشٹر میں لوگوں کے نقل و حمل کے جاری ایس ٹی بسوں کے نظام کو مکمل طور پر گورنمنٹ کے زیر انتظام کرنےکے مطالبہ کولے کر کم و بیش دو ماہ سےپورے صو بہ میں ایس، ٹی بسوں کے ڈرائیور، کنڈکٹر، اور میکانک حضرات ہڑتال پر بیٹھے ہوئےہیں۔دھولیہ میںتقریباً 700۔ ملازمین اس ہڑتال میں شریک ہیںجن میں اکثریت برادران وطن کی ھے۔بس سروس بندہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہ کو روک دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سےکچھ خاندانوں میں بھکمری جیسے حالات پیدا ہوگئےہیں۔
ایس۔ ٹی۔ ملازم انصاری عبدالستار اور ان کے ساتھیوں نے دھرنے پر بیٹھے ملازمین کے گھروں کی زبوں حالی اور ان کی بے سرو سامانی اور پریشانیوں کو دھولیہ جمعیت علماء ارشد مدنی کے ذمہ داران کے سامنے بیان کیا۔اور ان کی فوری مدد کی درخواست کی۔
اس درخواست کےپیش نظرجمعیۃعلماء دھولیہ نے فی الفور عبوری طور پرپچاس ہزار روپئے کی مالیت کی 80؍راشن کٹس ایس۔ ٹی۔ ملازمین کے درمیان تقسیم کی۔
اس موقع پر حاجی شوال آمین، مولانا شکیل احمد قاسمی اور شیخ ایاز احمد ایاز صاحبان نے جمعیت علماء کی خدمات، جمعیت علماء کی قربانی کو پیش کیا ۔اوربتایا کہ جمعیت علماء نے اس ملک کو آزاد کرایا۔ جہاں کہیںبھی ناگہانی حالات رونما ہوتے ہیں جمعیت علماء بلاتفریق انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی ھے
ایس۔ ٹی۔ ملازمین نے جس میںمرد وخواتین نے جمعیۃ علماء کی طرف فوری ریلیف ملنے پرخوشی کا اظہار کیا اور جمعیت علماء کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ ابھی تک ھمارے پاس بھت سارے میمورنڈم جمع ھے لیکن سب سے پہلے جمعیت علماء نے عملی قدم اٹھایا۔ آپ کے اس کٹ کی تقسیم سے ھمارے اندر دوبارہ جان پیدا ھوگی
جمعیت علماء کے ذمہ داران حافظ حفظ الرحمن مولانا ابوالعاص ،مولانا شکیل احمد قاسمی ،حاجی مشتاق صوفی ،حاجی شوال آمین ،حاجی مختار شریف،محمد یوسف؛ پاپا؛ سرشیخ ایاز احمد ایازغلام مصطفے؛ پپو ملا؛ حاجی شکیل باغبان حاجی سلیم باغبان ،حاجی ریاض باغبان، حاجی اصغر؛ اگا پہلوان۔ اعجاز رفیق۔ عبد المحیط بھائی۔ شیخ پرویز۔ سلیم بھیا برتن۔ مسعود احمد۔ عبدالرحمن صاحبان کے علاوہ اور بھی احباب نے شرکت کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں