اب امر جوان جیوتی نیشنل وار میموریل میں روشنی ہوگی
نئی دہلی، 21 جنوری : قومی راجدھانی میں جمعہ کے روز 50 سال پرانی روایت بدل جائے گی جب انڈیا گیٹ کی پہچان چکی امر جوان جیوتی کو اب نیشنل وار میموریل پرروشن کیا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کی لو کو جمعہ کی سہ پہر 3.30 بجے نیشنل وار میموریل کی جیوتی میں ضم کردیا جائے گا۔ اس کے لیے منعقدہ تقریب کی صدارت ایئر مارشل بال بھدرا رادھا کرشنا کریں گے۔
دہلی کے انڈیا گیٹ پر گزشتہ 50 برسوں سے جل رہی امر جوان جیوتی آج نیشنل وار میموریل پر جلنے والی لو میں ضم ہونے جارہی ہے۔ جس کے بعد انڈیا گیٹ پر شہیدوں کی یاد میں جلنی والی یہ لو اب صرف نیشنل وار میموریل پر ہی جلے گی۔
امر جوان جیوتی پہلی بار 1972 میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ میں شہید ہونے والے 3,843 ہندوستانی فوجیوں کی یاد میں روشن کی گئی تھی۔ اس کا افتتاح 26 فروری 1972 کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کیا تھا۔
اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے فوج کے افسران نے بتایا کہ امر جوان جیوتی کو آج دوپہر نیشنل وار میموریل پر جل رہی لو میں ضم کیا جائے گا۔ یہ یادگار انڈیا گیٹ کے دوسری طرف سے صرف 400 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
واضح ذکر ہے کہ انڈیا گیٹ کو برطانوی حکومت نے 1931 میں پہلی جنگ عظیم کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں کی یاد میں تعمیر کیا تھا۔ وہیں نیشنل وار میموریل کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2019میں کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں