جمعیتہ علما ٕ مالیگاؤں نے ایس ٹی ملازمین میں کِٹ تقسیم کی
مالیگاؤں (نامہ نگار) تنخواہ سمیت کئی مطالبات کو لیکر ایس ٹی بس ملازمین کئی دنوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اب تک ان کے مطالبے کی یکسوئی نا ہونے کی وجہ سے دھرنا دینے والے ملازمین معاشی پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں اس کے پیش نظر آج جمعیت علما مالیگاؤں (مدنی روڈ) کے ایک وفد نے انسانی ہمدردی کے ناطے ایس ٹی ملازمین سے ملاقات کی اور ان میں اجناس ضروریہ پر مشتمل ایک کٹ بھی تقسیم کی اس موقع پر جمعیۃ علماء مالیگاؤں کے صدر مفتی اسماعیل قاسمی، نائب صدر الحاج مکی سیٹھ، مولانا امتیاز اقبال، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، حافظ مختار جمالی، مولوی امتیاز فلاحی، حافظ مسعود جمالی خالد سکندر، مسعود مولانا کمپاؤنڈ و آفس سیکریٹری عبدالرحمن پیارے سمیت دیگر احباب موجود رہے .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں