2008 بھکو چوک بم دھماکہ :
کل جماعتی تنظیم وفد کی اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال سے ممبئی میں ملاقات ,گواہوں کی انحراف پر اظہار افسوس :فیروز اعظمی
اے ٹی ایس نے پرگیہ سنگھ، کرنل پروہت اور رمیش اپہادئے کو چارج شیٹ میں ملزم بنا کر اپنا فرض پورا کیا
ممبئی :(نامہ نگار) مورخہ 20 دوپہر بارہ بجے طے شدہ پروگرام کے مطابق کل جماعتی تنظیم کا ایک وفد مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال سے بمبئی میں ملاقات کی فیروز اعظمی صاحب نے مالیگاؤں میں ہوئے 2008 بم بلاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کورٹ میں بڑی تعداد میں گواہوں کے انحراف کا سلسلہ جاری ہے اور مالیگاؤں کی عوام میں تشویش کا ماحول ہے کہ بلاسٹ میں شہید ہوئے افراد کے ساتھ کہیں نا انصافی نہ ہو جائے اسی طرح اگر گواہوں کے انحراف کا سلسلہ جاری رہا تو قانون پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا مولانا شکیل فیضی نے نے سلسلہ کلام دراز کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ اتنے بلاسٹ میں اگر مجرمین کو سزا نہیں دی گئی تو یقیناً عوام کا اعتماد قانون سے اٹھ سکتا ہے اور سارے ملزمین کو رہا کر دیا تو بلاسٹ کا ذمہ دار کون گا؟ اطہر حسین اشرفی نے بھی مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ انصاف ہو پر زور دیا ڈاکٹر اخلاق نے بھی کورٹ میں جاری کیس کی کارکردگی بیان کی نیز اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال سے مطالبہ کیا کہ کس طرح شہدا کے وارثین کو انصاف ملے اس معاملے میں آپ مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ انصاف کریں
وفد کی باتوں کو سننے کے بعد اے ٹی ایس چیف ونیت اگروال نے یقین دلایا کہ اے ٹی ایس نے ہی پرگیہ سنگھ اور ساتھیوں کو دھر دبوچا تھا اور چارج شیٹ میں انھیں ملزم بنا کر اپنا فرض پورا کیا اور بلاسٹ میں ہلاک ورثہ کو انصاف کا یقین دلایا وفد میں فیروز اعظمی، شکیل فیضی، اطہر حسین اشرفی، حفظ الرحمان عبدالحمید ازھری، اکبر اشرفی، ڈاکٹر اخلاق، شاہد فیمس، عارف حسین پاپا کے علاوہ نواسہ ازھری محمد صابر سیلسمین حاضر تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں