مولانا سفیان احمد قاسمی کو صدمہ!
مولانا سفیان احمد قاسمی(خازن جمعیۃ علماء کاجو پاڑہ، کرلا، ممبئی) کی والدہ ماجدہ کا آبائی وطن مہولی ضلع سنت کبیر نگر میں انتقال ہو گیا ہے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند ،دیندار،نیک سیرت اورملنسار خاتون تھیں
نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان مہولی چھتہی میںسوگواروں کی موجود گی میںعمل میں آئی ۔
پسماندگان میں حافظ بلال احمد،مولانا سفیان احمد قاسمی ،مولانا عثمان احمد ،مولانا حسان احمدکے علاوہ بڑا کنبہ ہے۔
مرحومہ کے انتقال پر مولانا اشتیاق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر اورمفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر جملہ پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں ،اور دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے ،درجات کو بلند فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
جماعتی احباب ،ذمہ داران مدارس عربیہ اور ائمہ مساجد سے مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی درخواست کی ہے ۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں