جب امیتابھ بچن نے کرینہ کپور کے پیر دھوئے تھے
امیتابھ بچن 79 برس کے ہو گئے اور آج بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔ لوگ انہیں اپنا رول ماڈل بھی مانتے ہیں اور زندگی میں ایک بار ان سے ملنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ امیتابھ جی کی طبیعت بہت پرسکون اور سادہ ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرینہ کپور نے ان کے بارے میں بہت غلط تاثر قائم کرلیا تھا۔ ہاں، وہ امیتابھ بچن کو ایک برا آدمی سمجھ بیٹھی تھی ۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر کیا ہوا تھا...
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کرینہ کپور رندھیر کپور کی بیٹی ہیں، اس لیے یہ کہانی بھی رندھیر کپور، امیتابھ بچن اور کرینہ کپور سے جڑی ہوئی ہے۔ اس وقت کرینہ امیتابھ کو بہت غلط سمجھ لیا تھا اور ان سے ڈر بھی گئی تھی ۔ یہی نہیں بگ بی کو کرینہ کے پاؤں بھی دھونے پڑے تھے ۔ اس کہانی کی تفصیلات خود امیتابھ بچن نے بلاگ کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی، امیتابھ نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ انہوں نے خود کرینہ کپور کے پاؤں دھوئے، کیونکہ وہ بہت ڈری ہوئی تھی اور رو رہی تھی ۔
یہ واقعہ 80 کی دہائی کا ہے، جب کرینہ بہت چھوٹی تھی ۔ ان دنوں امیتابھ بچن اور رندھیر کپور (کرینہ کپور کے والد) ایک ساتھ فلم ’پکار‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اور رندھیر کپور کو ایک سین شوٹ کرنا تھا جس میں بگ بی کو رندھیر کپور کو مارنا تھا۔ جب یہ سین سیٹ پر فلمایا جارہا تھا تو کرینہ کپور بھی وہاں موجود تھی۔ کرینہ کپور کو یہ نہیں معلوم تھا کہ شوٹنگ کے وقت جو لڑائی ہوتی ہے وہ فرضی ہوتی ہے، اس وقت وہ چھوٹی سی بچی تھی ۔
اس لیے کرینہ نے بگ بی اور رندھیر کپور کی فرضی لڑائی کو اصلی سمجھ لیا۔ وہ اپنے والد کو پٹتے ہوئے دیکھ کر بہت زیادہ ڈر گئی۔ اپنے والد کو مار کھاتا دیکھ کر وہ امیتابھ بچن کو برا آدمی سمجھنے لگی۔ جب یہ سین شوٹ ہو رہا تھا، تب کرینہ کپور بھاگتی ہوئی اپنے والد رندھیر کپور کے پاس آئی اور انہیں گلے لگا کر رونے لگی، اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہوئی تھیں ۔ جس وقت وہ اپنے والد رندھیر کپور کی طرف دوڑ کر آئی تھی اس وقت اس کے پیروں مٹی میں لت پت تھے ۔ ایسے میں بگ بی نے کرینہ کپور کو تسلی دینے کی کوشش کی اور ان کے پیر بھی دھوئے۔ بگ بی کے اتنا اچھا سلوک دیکھ کر کرینہ پرسکون ہوئی اور پھر ان کی غلط فہمی بھی دور ہوگئی۔ اس کے بعد کرینہ اور بگ بی کے تعلقات بھی بہتر ہو گئے۔
اگر بگ بی اور کرینہ کپور کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں 'کبھی خوشی کبھی غم'، 'دیو' اور 'ستیہ گرہ' جیسی فلمیں شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں