خطۂ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے مزید 867 نئے کیسز
اورنگ آباد، 11 جنوری (یو این آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے مزید 867 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، لیکن یہ راحت کی بات ہے کہ اس دوران اس وبا کی وجہ سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔
صحت کے حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
صحت کے حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
خطے کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثررہا جہاں کووڈ 19 کے مزید 317 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 164، ضلع لاتور میں 155، ضلع عثمان آباد میں 104، ضلع پربھنی میں 68، ضلع جالنا میں 37، ضلع بیڈ میں 16 اور ضلع ہنگولی میں 12 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں