src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> فلوریڈا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 26 جنوری، 2022

فلوریڈا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتہ


فلوریڈا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 39 افراد لاپتہ



فلوریڈا ، 26 جنوری (یو این آئی) امریکہ کے فلوریڈا کے ساحل پر ایک کشتی کے الٹنے سے کشتی پر سوار 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں امریکی کوسٹ گارڈ نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہےایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ 'انسانی سمگلنگ کے مشتبہ ادارے' کا ہے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈ کو یہ اطلاع منگل کی صبح اس وقت ملی جب ماہی گیروں نے فورٹ پیئرس کے قصبے سے 72 کلومیٹر دور ایک شخص کو ایک کشتی سے لپٹتے ہوئے دیکھا ، تب انہوں نے اس کی اطلاع دی‘‘۔

انہوں نے کہا ’’کوسٹ گارڈ کے مطابق افسران کو منگل کی صبح اس وقت اطلاع ملی جب ملاحوں نے فورٹ پیئرس شہر سے 72 کلو میٹر دور کشتی سے ایک شخص کو چپکے ہوئے دیکھا تھا اور اس کی اطلاع ان کو دی تھی‘‘۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ کوسٹ گارڈ سیکٹر میامی کے کوسٹ گارڈ کو ایک ملاح سے رپورٹ ملی جو فورٹ پیئرس انلیٹ سے مشرق میں تقریباً 45 میل دور ایک الٹنے والی کشتی میں پھنسے ایک شخص کو ڈھونڈ کر بچا لیا گیا‘‘۔
حادثے میں زندہ بچ جانے والے نے بتایا کہ کشتی 39 دیگر افراد کے ساتھ ہفتے کی رات بہاماز کے بیمنی سے روانہ ہوئی تھی اور انہیں خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کی کشتی الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔

کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ہے۔ کوسٹ گارڈ اور دیگر ٹیمیں پانی میں موجود لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسمگلر انسانی اسمگلنگ کیلئے بہاماز کو استعمال کرنے کے لیے جاناجاتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages