26 دسمبر کو ’ویر بال دیوس‘ کے طور پر منایا جائے گا: مودی
نئی دہلی، 9 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر اعلان کیا کہ 26 دسمبر کو ہر سال 'ویر بال دیوس' کے طور پر منایا جائے گا۔
پرکاش پرو کے موقع پر ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ"اس سال سے 26 دسمبر کو ویر بال دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ انصاف کے لیے صاحبزادوں کی ہمت کو ایک بڑا خراج عقیدت ہوگا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ویر بال دیوس اسی دن منایا جائے گا جب صاحبزادہ زورآور سنگھ جی اور صاحبزادہ فتح سنگھ جی زندہ دیوار میں چنے جانے کی وجہ سے شہید ہوئے تھے۔ ان دونوں عظیم ہستیوں نے مذہب کے اصولوں سے ہٹنے کے بجائے موت کو قبول کیا تھا۔
ایک اور ٹویٹ می انہوں نے شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ ان کی زندگی اور تعلیمات لاکھوں لوگوں کو طاقت فراہم کرتی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری حکومت کو 350 واں پرکاش اتسو منانے کا موقع ملا۔ اس موقع پر میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنے پٹنہ یاترا کی کچھ جھلک شیئر کر رہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ماتا گجری، سری گرو گوبند سنگھ جی اور ان کے چار صاحبزادوں کے نظریات لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتے ہیں۔
انہوں نے کبھی ناانصافی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے ایک ایسی دنیا کا تصور کیا جو جامع اور ہم آہنگ ہو۔ وقت کا تقاضا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان کے بارے میں آگہی ہونی چاہئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں