پریاگ راج میں نابالغ دلت لڑکی کی فحش ویڈیو بنا کر اجتماعی عصمت دری
پریاگ راج :پریاگ راج کے نینی میں ایک نابالغ دلت لڑکی کی فحش ویڈیو بنا کر اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع پر نینی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس دو دیگر نوجوانوں کو بھی گرفتار کر کے پوچھ گچھ کر رہی ہے، جنہوں نے قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
نینی علاقے کی ایک نابالغ دلت لڑکی کے والد کے مطابق متاثرہ کی عمر 12 سال ہے جب کہ پولیس 14 سال بتا رہی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شمشیر علی متاثرہ کو بہلا پھسلا کر اریل لے گیا اور وہاں ایک دوست کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ پولیس نے شمشیر اور فیصل کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولس کی پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ شمشیر 6 دسمبر کو متاثرہ کو ساتھ لے کر اریل گیا تھا۔ وہاں فیصل نے ان دونوں کی ویڈیو بنائی۔ فیصل متاثرہ کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرنا شروع کرنے لگا۔ اس کے موبائل پر بار بار کال کرتا تھا ۔ ایک بار اس کے بھائی نے فون اٹھالیا۔ جب اس سے سوال کیا تو بہن نے پوری کہانی بیان کی۔ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آنے پر اہل خانہ تھانے پہنچے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ جمعہ کو جب معاملہ پولیس افسران تک پہنچا تو پولیس حرکت میں آگئی۔
,
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں