وسیم رضوی کے ہندو مذہب اختیار کرنے پر، کانگریس لیڈر برہم، کہا- سر قلم کرنے والے کو دوں گا انعام
یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ ایسے میں کانگریس لیڈر راشد خان نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کا سر قلم کرکے لائے گا، اسے 25 لاکھ روپے انعام کے طور پر ملیں گے۔ ان کا یہ بیان سرخیوں میں ہے۔ تاہم انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ وہ اپنے انعام دینے والے پرانے بیان پر قائم ہیں ۔
https://twitter.com/eOrganiser/status/1468497508124938240?t=L1M8MASL3TizBeQoUgf5Ug&s=19
راشد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان شلبھ منی ترپاٹھی نے لکھا، "جیتندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کا گلا کاٹنے والے شخص کو کانگریس 25 لاکھ کا انعام دے گی، یہ معلومات کانگریس کے ایم ایل اے راشد خان نے دی ہے!!"
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں