سری نگر کے ہروان میں ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک
سری نگر، 19 دسمبر : جموں و کشمیر میں سری نگر کے ہروان علاقے میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں اتوار کو ایک دہشت گرد مارا گیا۔
کشمیر پولیس نے اتوار کو ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ سلامتی دستوں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر علاقےمیں تلاشی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے مڈبھیڑ میں دہشت گرد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہےکہ اس دہشت گرد کا کس تنظیم سے تعلق تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح مڈبھیڑ شروع ہوئی اور کچھ دیر بعد سلامتی دستوں نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ علاقےمیں الرٹ برتی جارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں