src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک میں آٹھ دنوں سے ایک لاکھ سے کم ایکٹیو معاملے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 8 دسمبر، 2021

ملک میں آٹھ دنوں سے ایک لاکھ سے کم ایکٹیو معاملے



ملک میں آٹھ دنوں سے ایک لاکھ سے کم ایکٹیو معاملے


نئی دہلی، 8 دسمبر : ملک میں کورونا انفیکشن کے ہر روز بڑھتے کم ہوتے سلسلے کے درمیان صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پچھلے آٹھ دنوں سے فعال کیس ایک لاکھ سے کم ہوگئے ہیں۔


دریں اثنا، منگل کو 73 لاکھ 62 ہزار کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 29 کروڑ 54 لاکھ 19 ہزار 975 ہو گئی ہے۔


بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 8439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 822 ہو گئی ہے۔ اس دوران 9 ہزار 525 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن کے ساتھ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 89 ہزار 137 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ ایکٹو کیسز 1281 کم ہو کر 93733 رہ گئے ہیں۔ یکم دسمبر سے فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہے۔ اسی عرصے میں 195 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 952 ہو گئی۔
ملک میں ری کوری کی شرح 98.36 فیصد، ایکٹو کیسز کی شرح 0.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔


کیرالہ اب بھی ملک میں فعال کیسوں اور تعداد اموات کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 658 کم ہو کر 40728 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 5180 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5091224 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 134 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 41902 ہو گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages