src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کورونا سے متاثرہ ملازم جو بائیڈن کے رابطے میں آیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 دسمبر، 2021

کورونا سے متاثرہ ملازم جو بائیڈن کے رابطے میں آیا



کورونا سے متاثرہ ملازم جو بائیڈن کے رابطے میں آیا



واشنگٹن, 21 دسمبر : وائٹ ہاؤس کے ایک ملازم جو حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ رابطے میں آئے تھے، کووڈ-19 کے ٹیسٹ میں پازیٹو پائےگئے ہیں۔


وہائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔ملازم 17 دسمبر کو مسٹر بائیڈن کے رابطے میں آئے تھے۔


محترمہ ساکی نے کہا،’’ایک درمیانے درجے کا ملازم پیر کی صبح کووڈ 19 کے ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا ہے۔ تین دن پہلے جمعہ کو یہ ملازم تقریباً 30 منٹ تک ایئر فورس ون پر صدر کے قریب ٹھہرا تھا۔ اس ملازم کا صدر سے باقاعدہ رابطہ نہیں ہے۔‘‘


انہوں نے کہا، “اتوار کو صدر کا اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ منفی آئی۔ پیر کی صبح جب عملہ مثبت پایا گیا تو صدر کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ منفی آئی۔ بدھ کو اس کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔‘‘

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages