وسیم رضوی کو جوتا مارنے والے کو 11 لاکھ کا انعام ،
حال ہی میں ہندو مذہب اختیار کرنے والے یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو مسلسل مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اب مرادآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک لیڈر نے بھی وسیم رضوی کو جوتا مارنے والے کے لیے 11 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
مرادآباد سٹی اے آئی ایم آئی ایم کے صدر وکی رشید نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم رضوی فرقہ وارانہ فسادات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ایک مخصوص گروہ کے کہنے پر اپنے بیانات سے دونوں برادریوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ساتھ ہی اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے الزام لگایا کہ رضوی اپنے نام پر درج کئی مجرمانہ مقدمات سے راحت حاصل کرنے کے لیے یہ سب کررہا ہے۔
وکی رشید نے کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ وہیں، اس معاملے پر، پولس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی سرکاری شکایت نہیں کی گئی ہے، اس لیے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ تلنگانہ کانگریس لیڈر فیروز خان نے وسیم رضوی کا سر قلم کرنے پر 50 لاکھ روپے تک کا انعام رکھا ہے۔ دراصل، رضوی نے حال ہی میں اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے وسیم رضوی اسلام اور مسلمانوں پر اپنے سخت تبصروں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل مسلم لیڈران اور مذہبی رہنماؤں کے نشانے پر ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں