src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سی اے اے کو واپس لینے کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 دسمبر، 2021

سی اے اے کو واپس لینے کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھا



سی اے اے کو واپس لینے کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھا



  نئی دہلی، 13 دسمبر : بہوجن سماج پارٹی کے رہنما کنور دانش علی نے حکومت سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جیلوں میں بند طلباء کو جلد از جلد رہا کیا جانا چاہئے مسٹر علی نے پیر کو لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران حکومت سے سی اے اے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس کے خلاف احتجاج کے دوران یو اے پی اے نافذ کرتے ہوئےانہیں جیلوں میں بند طلباء اور مظاہرین کی جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے کسانوں کے خلاف تین سیاہ زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے اور حکومت نے پورے ملک میں پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات واپس لینے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لائے گئے سی اے اے کے قانون کے خلاف پورے ملک میں پرامن احتجاج کیا گیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے لے کر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی تک اور بالخصوص شاہین باغ میں ان بزرگ خواتین نے پرامن تحریک چلائی۔ ان لوگوں کو دوبارہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس قانون کو بھی واپس لے اور لوگوں بالخصوص طلباء کو جو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں ہیں انہیں جلد از جلد رہا کرے۔


 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages