کمرشیل گیس سلینڈر مزید مہنگا ہونے پر کانگریس کا تیکھا حملہ
نئی دہلی،یکم دسمبر : کانگریس نے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 101روپے کے زبردست اضافہ پر حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یہاں کہا کہ مہنگائی میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور حکومت اسے قابو میں رکھنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ لہجہ میں کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کو راحت دینے میں ناکام مودی حکومت کے جملے ضرور کم ہوگئے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 100روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جملہ باز بی جے پی سرکار جب سے برسر اقتدار آئی ہے، مہنگائی بے لگام ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیاکہ ”جیسے جیسے مہنگائی بڑھی، جملوں کے بھاؤ گرتے گئے“۔
کانگریس کے مواصلاتی شعبہ کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ اب کمرشیل گیس سلینڈر 101روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ لگتا ہے کہ شادی کے سیزن میں بی جے پی حکومت لوگوں کی زندگی میں روزانہ مہنگائی کا تڑکا لگارہی ہے۔اب سلینڈر ہوا2110 روپے کا۔ مہنگائی بے پناہ، عوام کی جیب کاٹے بار بار، ایسی رہی مودی سرکار۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں