وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج،
22 دن تک اسپتال میں داخل رہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری 22 نومبر کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد ریلائنس ایچ این اسپتال میں ٹھاکرے کی فزیو تھراپی چل رہی تھی۔ حال ہی میں، سی ایم او نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹھاکرے کی حالت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں مقررہ تاریخ پر اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے طویل عرصے سے گردن کے درد سے پریشان تھے جس کے بعد ان کا یہ آپریشن ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادھو کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری 12 نومبر کو ہوئی تھی تاہم اس کے ٹھیک ہونے کے دوران ان کی ریڑھ کی ہڈی میں خون کے جمنے کا معاملہ سامنے آیا اور پھر 22 نومبر کو ان کی ایک اور سرجری ہوئی۔ ادھو ٹھاکرے کو 10 نومبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بتادیں کہ ادھو ٹھاکرے نے اسپتال میں رہتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کابینہ کی میٹنگ میں حصہ لیا ۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے ساتھ ساتھ کئی دیگر وزراء نے شرکت کی تھی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں