src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> چلی کے صدارتی الیکشن میں گیبریل بورِک فتحیاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 20 دسمبر، 2021

چلی کے صدارتی الیکشن میں گیبریل بورِک فتحیاب



چلی کے صدارتی الیکشن میں گیبریل بورِک کامیاب


 بنوس آئرس، 20 دسمبر : چلی میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کانگریسی گیبریل بورک نے دائیں بازو کے سیاست داں جوش انٹونیو کاسٹ کو شکست دے کر صدارتی الیکشن جیت لیا ہے۔دائیں بازو کے رہنما کاسٹ نے اتوار کو اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’میں نے ابھی ابھی گبریل کو صرف فون کرکے انھیں عظیم فتح پر مبارکباد دی۔ آج سے وہ چلی کے منتخب صدر ہیں اور ہمارے تمام احترام اور تعمیری تعاون کے مستحق ہیں۔ چلی ہمیشہ پہلے آتا ہے‘۔


ارجنٹٹینا، پیرو، ایکواڈور اور کولمبیا کے صدور سمیت کئی لاطینی امریکی رہنماؤں نے ٹویٹر پر گیبریل کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ چلی کے موجودہ صدر سیبیسٹین پنیرانے بھی انھیں مبارکباد دی ہے۔
مسٹر پنیرا کو آئینی طور پر دوبارہ الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا تھا‘۔


مسٹر پنیرا نے ٹویٹ کیا، ’میں مسٹر گیبریل بورک کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی حکومت کی ہر کامیابی کی دعا کرتا ہوں‘۔


چلی کی الیکٹورل سروس نے کہا کہ 99 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر گیبریل کو دوسرے مرحلے میں 55.86 فیصد اور کاسٹ کو 44 فیصد ووٹ ملے۔


نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں مسٹر گیبریل نے تقریباً 26 فیصد ووٹ حاصل کیے اور مسٹر کاسٹ کو تقریباً 28 فیصد ووٹ ملے۔ دوسرے دورے کے لیے ووٹنگ 19 دسمبر کو ہونی تھی کیونکہ دونوں رہنما اکثریت حاصل کرنے میں ناکام تھے۔
صدر کی نئی مدت کار 11 مارچ 2022 سے شروع ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages