src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دہلی میں اومیکرون کا خطرہ بڑھا، اسکول اور کالج ہوئے بند - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 28 دسمبر، 2021

دہلی میں اومیکرون کا خطرہ بڑھا، اسکول اور کالج ہوئے بند

 


دہلی میں اومیکرون کا خطرہ بڑھا، اسکول اور کالج ہوئے بند



نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے یومیہ کیسز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ’ییلو الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس کے تحت بدھ سے اسکول، کالج اور کوچنگ سینٹر بند رہیں گے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روزیہاں دارالحکومت میں ییلوالرٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو شہر میں پیر کے روز کورونا انفیکشن کے 331 نئے کیسز درج کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی انفیکشن کی شرح 0.5 فیصد تک پہنچ گئی، جس سے حکومت کو ییلو الرٹ جاری کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال اور دہلی حکومت کے عہدیداروں کے درمیان آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں انفیکشن کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر لوگوں میں ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔ دہلی حکومت نے بعد میں پابندیوں کی ایک فہرست جاری کی جس کے تحت اسکول، کالج اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ غیر ضروری اشیاء کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔اس کے ساتھ ہی ملٹی پلیکس، سنیما ہال، سپا، جم، بینکوئٹ ہال، آڈیٹوریم اور اسپورٹس کمپلیکس بھی فوری طور پر بند کردیئے جائیں گے۔ تاہم مالز کو طاق- جفت طریقے سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اگرچہ ہوٹلوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ان کے احاطے کے اندر کانفرنس اور بینکوئٹ ہال بند رہیں گے۔نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کو زیادہ سے زیادہ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔ ساتھ ہی دہلی میٹرو، ریستوران اور بار بھی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلیں گے۔ دریں اثنا اتوار کی شام سے دارالحکومت میں نافذ نائٹ کرفیو میں مزید توسیع کر دی گئی۔ رات کے کرفیو کا وقت تبدیل کر کے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages