src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70ڈالر سے نیچے،گھریلو صارفین کو کوئی راحت نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 2 دسمبر، 2021

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 70ڈالر سے نیچے،گھریلو صارفین کو کوئی راحت نہیں



عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں  70  ڈالر سے نیچے، گھریلو صارفین کو کوئی راحت نہیں


 نئی دہلی، 2 دسمبر : عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے قسم کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ میں مانگ گھٹنے کے پیش نظر امریکی بازار میں کل خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے،لیکن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو لگاتار 28ویں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی۔ تاہم دہلی حکومت کی طرف سے ویٹ میں کمی کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 8.56 روپے فی لیٹر سے گھٹ کر 95.41 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔
خیال رہے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومیکرون نے اس پر مزید دباؤ ڈالا۔ امریکی مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران خام تیل 70 ڈالر سے نیچے آگیا۔ آج سنگاپور میں کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 69.34 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 66.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages