src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک میں کورونا کیسز میں تیز اضافہ،ایک دن میں 16,764نئے کیسز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 31 دسمبر، 2021

ملک میں کورونا کیسز میں تیز اضافہ،ایک دن میں 16,764نئے کیسز



ملک میں کورونا کیسز میں تیز اضافہ، ایک دن میں 16,764 نئے کیسز


نئی دہلی، 31 دسمبر : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16,764 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونے کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 3,48,38,804 ہو گئی ہے اس دوران کورونا وائرس سے 220 مریض جاں بحق ہو ئے ہیں جس سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4,81,080 ہو گئی ہے جمعرات کو ملک میں 66 لاکھ 65 ہزار 290 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن کی تعداد ایک ارب 44 کروڑ 54 لاکھ 16 ہزار 714 ہو چکی ہے۔

جمعہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرنٹ اومیکرون کے کل 1,270 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 585 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 66 ہزار 363 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 8,959 سے بڑھ کر ایک بار پھر 91,361 ہو گئے۔


ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98.36 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.26 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages