src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سری نگر کے زیون پانتھ چوک علاقے میں پولیس گاڑی پر جنگجوﺅں کی فائرنگ 14 اہلکار زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 دسمبر، 2021

سری نگر کے زیون پانتھ چوک علاقے میں پولیس گاڑی پر جنگجوﺅں کی فائرنگ 14 اہلکار زخمی


سری نگر کے زیون پانتھ چوک علاقے میں پولیس گاڑی پر جنگجوﺅں کی فائرنگ 14 اہلکار زخمی



سری نگر، 13 دسمبر : جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے زیون پانتھ چوک علاقے میں جنگجوﺅں نے آرمڈ پولیس گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت نازک بنی ہوئی ہے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’پیر کی شام کو زیون پانتھ چوک سری نگر کے قریب ملی ٹینٹوں نے نویں بٹالین آئی آر پی سے وابستہ اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی جس وجہ سے 14 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا‘۔


انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں سے چار اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور اُنہیں فوجی اسپتال بادامی باغ میں بھرتی کیا گیا ۔


مذکورہ ذرائع نے زخمی ہوئے اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسن، کانسٹیبل سجاد احمد، کانسٹیبل رمیز احمد، کانسٹیبل بشمبر داس،سلیکشن گریڈ کانسٹیبل سنجے کمار، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل وکاس شرما، کانسٹیبل عبدالمجید، کانسٹیبل مدثر احمد، کانسٹیبل روی کانتھ، کانسٹیبل شوکت علی، کانسٹیبل ارشید محمد ، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شفیع علی، کانسٹیبل ستویر شرما اور کانسٹیبل عادل علی کے بطور کی ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages