ملک میں کورونا وائرس کے 13 ہزار سے زائد نئے کیسز
نئی دہلی، 30 دسمبر : ملک میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور انفیکشن کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13,154 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,48,22,040 ہو گئی ہے۔اس دوران 268 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4,80,860 ہو گئی ہے۔
بدھ کو ملک میں 63 لاکھ 91 ہزار 282 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن ایک ارب 43 کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار 742 ہو گئی ہے۔جمعرات کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک اومیکرون کے کل 961 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 486 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 58 ہزار 778 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران فعال معاملات 5400 سے بڑھ کر 82,402 ہو گئے۔ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.38 فیصد، فعال معاملوں کی شرح 0.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت کیرالہ میں ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملے بڑھ کر 21,145 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 2576 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سےنجات حاصل کرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 51,73,656 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 211 مریضوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 47,277 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مہاراشٹر میں اس عرصے میں 2،394 فعال معاملے کے اضافے کے ساتھ فعال کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 17،573 ہوگئی ہے، جب کہ مزید 20 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1،41،496 ہوگئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں